English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈبلیو ایچ اونے ایسٹرا زینیکا ویکسین سے متعلق خدشات کو مسترد کردیا

جینیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ایسٹرا زینیکا کووڈ 19 ویکسین سے متعلق خدشات کو مسترد کردیا۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ خون میں خرابی سے متعلق خدشات کی وجہ سے متعدد ممالک نے ویکسین کا عمل معطل کردیا جبکہ اس مد میں کوئی معقول جواز سامنے نہیں آیا۔

یورپی یونین کی جانب سے ویکسین کی وجہ سے ممکنہ اثرات کی فہرست میں شدید الرجی کا اضافہ کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے زور دیا کہ آسٹر زینیکا ویکسین اور بلڈ کلاٹ کے مابین کوئی معقول تعلق قائم نہیں ہوا۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس کی مشاورتی کمیٹی سفیٹی ڈیٹا کا جائزہ لے رہی ہے۔

ڈبلیوایچ او کی ترجمان مارگریٹ ہیریس نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ ایسٹرا زینیکا کووڈ 19 ایک بہترین ویکسین ہے جیسا کہ دیگر ویکسینیں بھی استعمال کی جارہی ہیں۔

انہوں نے مزید زور دیا کہ ہمیں آسٹر زینیکا ویکسین کا استعمال جاری رکھنا چاہیے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق ‘تاہم کسی بھی خدشات کی صورت میں تحقیقات ہونی چاہیے’۔

ایسٹرا زینیکا کا استعمال نہیں روکنا چاہیے، ڈبلیو ایچ او

جنیوا میں اقوام متحدہ کی صحت کی ایجنسی نے یہ بھی کہا کہ دنیا بھر میں ویکسینوں سے کروڑوں لوگ فائدہ اٹھا چکے ہیں لیکن اب تک ویکسین لینے کے بعد کسی شخص کی موت واقع نہیں ہوئی۔

ڈنمارک، ناروے اور آئس لینڈ میں ویکسین کی وجہ سے بلڈ کلاٹ کی شکایت موصول ہوئی ہیں جس کے بعد ان ممالک میں ایسٹرا زینیکا کا استعمال روک دیا گیا۔

اٹلی اور آسٹریا نے آسٹر زینیکا ویکسین کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

علاوہ ازیں تھائی لینڈ اور بلغاریہ نے رواں ہفتے کہا کہ وہ ویکسین کے استعمال میں تاخیری رویہ اختیار کریں گے۔

آسٹریلیا سمیت متعدد دیگر ممالک کا کہنا تھا کہ وہ اپنا عمل جاری رکھیں گے کیونکہ انہیں ویکسین سے صحت پر کوئی منفی اثرات کا ریکارڈ نہیں ملا۔

کینیڈا نے یہ بھی کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ ویکسین کی وجہ سے منفی رد عمل سامنے آیا ہو۔

یورپی یونین کے ڈرگ ریگولیٹر نے کہا کہ برطانیہ میں متعدد کیسز آسٹر زینیکا ویکسین سے شدید الرجی کے شواہد ملے ہیں۔

منبع: ڈان نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے