ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ذوالفقار بٹ آرچری فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری نامزد

لاہور(نمائندہ خصوصی)ذوالفقاربٹ آرچری فیڈریشن پاکستان کے نئے جنرل سیکرٹری بنا دیے گئے۔اس حوالے سے اجلاس پاکستان آرچری فیڈریشن کی جنرل باڈی کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس میں چاروں صوبوں سمیت ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی ، پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر جنرل عارف حسن کے زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں آرچری فیڈریشن کے معاملات زیر بحث آئے اور مشترکہ طور پر اجلاس میں پشاور سے تعلق رکھنے والے ذوالفقار بٹ کو پاکستان آرچری فیڈریشن کا عہدہ دے دیا گیا جس کی توثیق جنرل باڈی کے تمام ممبران نے کردی-اس موقع پر جنرل عارف حسن اور دیگر ممبران نے ذوالفقار بٹ کی کھیلوں کے فروغ میں کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ آرچری کے کھیل کے فروغ کیلیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور ملک بھر میں آرچری کے فروغ کیلیے کام کرینگے ۔سندھ آرچری ایسوسی ایشن کی صدر ثناء علی اور سیکریٹری جنرل فرخ بلال نے نامزد ہونے والے جنرل سیکریٹری پاکستان آرچری فیڈریشن کو مبارک باد پیش کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں