English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا پابندیوں کے‌خلاف معروف اداکارہ کا برہنہ ہو کر احتجاج

القمر

پیرس میں سیزر ایوارڈز کی تقریب میں ایک اداکارہ نے کورونا پابندیوں
کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے کپڑے اتار دیے۔
تقریب میں تھیٹرز اور سنیما گھروں کی بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے
معروف اداکارہ کورین مازیرُو نے اسٹیج پر اپنے کپڑے اتار دیے۔
فرانس میں کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے پیرس حکومت نے کئی مہینوں
سے ہر قسم کی ثقافتی تقاریب پر مکمل پابندی عائد کر دکھی ہے۔

کورین مازیرُو نے اسٹیج پر پہنچ کر جب کپڑے اتار دیے ‘
تو ان کے سینے پر لکھا تھا ‘‘نو کلچر نو فیوچر‘ یعنی ثقافت نہیں تو مستقبل بھی نہیں۔
اسی طرح ان کی پشت پر تحریر تھا ‘اداکارہ کا کہنا ہے یہ ملکی وزیر اعظم
ژاں کاسٹیکس کے لیے پیغام تھا، ”ژاں ہمیں ہمارا آرٹ واپس کرو
کورونا وبا کے پھیلاؤ کی وجہ سے فرانس میں سبھی سینما گھر،
اوپرا ہاؤسز، عجائب گھر، آرٹ گیلریاں اور تھیٹرز بند ہیں۔ جمالیاتی
اور پرفارمنگ آرٹ کی تقریبات کا کوئی اہتمام نہیں اور اس وجہ سے سبھی
ملکی فنکاروں میں بے چینی، مایوسی اور رنج و غم پایا جاتا ہے۔
رواں برس سیزر ایوارڈ کے لیے ایک روز قبل منعقد کی جانے والی
ریڈ کارپٹ کی گلیمرس تقریب بھی منعقد نہیں کی گئی

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے