English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی ڈاکٹر شکیل فاروقی انتقال کر گئے

کراچی : سابق صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی و سابق صدر انجمن طلباء جامعہ کراچی ڈاکٹر شکیل فاروقی انتقال کر گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈاکٹر شکیل فاروقی چند روز سے عارضہ قلب کے علاج کے لیے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھے اور آج منگل کے روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

ڈاکٹر شکیل فاروقی کے انتقال پر ملک کے تعلیمی حلقوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ ان کے ساتھیوں اور طلبہ کی بڑی تعداد نے ڈاکٹر شکیل فاروقی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے