ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ارباب نیاز اسٹیڈیم کو توسیعی منصوبہ تاحال نامکمل

پشاور(جسارت نیوز)پشاور میں ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا توسیعی منصوبہ سست روی کا شکار ہو گیا، تین بارڈیڈ لائن دینے کے باوجود منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل نہ ہوسکا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث تعمیراتی کام روکنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق پشاورمیں بین الاقوامی طرز پر تعمیر کیا جانیوالا ارباب نیازکرکٹ اسٹیڈیم کا توسیعی منصوبہ سست روی کا شکار ہو گیا، منصوبے کی تکمیل کیلیے تاریخ پہ تاریخ کا سلسلہ چل پڑا۔پشاورمیں بین الاقوامی کرکٹ کے متعدد میچز کی نمائندگی کرنے والے ارباب نیاز اسٹیڈیم کے توسیعی منصوبے کی ابتدائی لاگت ایک ارب چالیس کروڑ روپے تھی، منصوبہ رواں سال جنوری میں مکمل کیا جانا تھا لیکن مقررہ وقت میں تعمیراتی کام مکمل نہ ہوسکا۔اسٹیڈیم جہاں مقررہ وقت میں مکمل نہیں ہوا وہیں اس کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا جو ایک ارب 96کروڑ روپے تک پہنچ گئی، ڈی جی اسپورٹس کے مطابق اسٹیڈیم پر تعمیراتی کام کورونا وبا کے باعث روکنا پڑا، منصوبہ رواں سال نومبر تک مکمل ہوجائیگا۔اسٹیڈیم کی بین الاقوامی طرزپرتعمیر کے بعد 26ہزار تک تماشائیوں کی گنجائش ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں