ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی سے پی ایس ایل کے التوا کی ذمہ داری قبول کرے،محمد حفیظ

لاہور(آئی این پی)آل رائونڈرمحمد حفیظ نے پی سی بی سے پی ایس ایل کے التوا کی ذمہ داری قبول کرنے کامطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ جب آپ چھوٹی چیزوں کا کریڈٹ لیتے تو بڑے واقعات کی ذمہ داری بھی قبول کریں، سارا ملبہ کسی ایک پر ڈالنا درست نہیں، باہمی سیریز میں فتوحات کا ٹی 20ورلڈ کپ میں فائدہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 6کو کورونا وائرس کیسز سامنے آنے پر ملتوی کردیا گیا تھا بائیوببل قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے تحقیقاتی پینل اپنی رپورٹ 31مارچ کو پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کو دے گا۔ بورڈ کے میڈیکل ہیڈ ڈاکٹر سہیل سلیم پہلے ہی ذمہ داری سے الگ ہوچکے ہیں۔تاہم آل رائونڈر محمد حفیظ سمجھتے ہیں کہ بورڈ بھی اس معاملے میں اپنی ذمہ داری قبول کرے۔ ایک چینل کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی بدقسمتی کی بات ہے، ایک پاکستانی اور کرکٹر ہونے کے ناطے ہم نے ملک میں کرکٹ کی واپسی کیلیے اپنا کردار ادا کیا ہے، آپ اسے مس منیجمنٹ یا بری منصوبہ بندی کہہ سکتے ہیں، جس طرح لوگ چھوٹی چیزوں کا کریڈٹ لیتے اسی طرح انھیں اس طرح کے بڑے واقعات کی بھی ذمہ داری قبول کرنا چاہیے، سب چیزوں کی ذمہ داری صرف ایک شخص پر ڈالنا درست نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں