English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ویکسین ایسٹرازینیکا کا استعمال نہ روکیں، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ کی بنائی گئی کورونا ویکسین آسٹرازینکا کے استعمال نہ روکیں۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ویکسین کے استعمال سے خون میں پھٹکیاں بننے کے کوئی ثبوت نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ ناروے میں ایسٹرا زینیکا کےاستعمال پرخون کی پھٹکیاں بننے کے واقعات کے بعد آئرلینڈ نے ویکسین کا استعمال روک دیا تھا، ڈنمارک، آئس لینڈ اور اٹلی بھی ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک چکے ہیں۔ خون کی پھٹکیاں بننے کے واقعات 30لاکھ میں سے 22افراد میں سامنے آئے تھے۔

پرتگال نے ایسٹرازینیکا کا استعمال روک دیا

پرتگال نے بھی ایسٹرازینیکا کا استعمال روک دیا

پرتگال نے بھی کورونا ویکسین ایسٹرازینیکا کا استعمال عارضی طور پر روک دیا۔

اس سے پہلے جرمنی، فرانس، اٹلی، ناروے، آئرلینڈ اور اسپین نے اسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال روک دیا تھا۔ یورپین میڈیسن ایجنسی تمام صورتحال کا جمعرات کو جائزہ لے گی۔

دوسری جانب ڈنمارک، آئس لینڈ اور اٹلی بھی ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک چکے ہیں۔ خون کی پھٹکیاں بننے کے واقعات 30 لاکھ میں سے 22 افراد میں سامنے آئے تھے۔

ادھر عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ کی بنائی گئی کورونا ویکسین ایسٹرازینیکا کے استعمال نہ روکیں، کیونکہ ویکسین کے استعمال سے خون میں پھٹکیاں بننے کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔

منبع: جنگ نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے