English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشیا کپ کا انعقاد رواں سال ممکن نہیں،احسان مانی

القمر

لاہور(اے این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اس سال ایشیا کپ کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائزمالکان کو بتایا کہ ایشین ایونٹ اس سال نہیں ہوسکے گا۔ جون میں پی ایس ایل چھ کو مکمل کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین احسان مانی کے مطابق اس سال ایشیاکپ کا انعقاد ممکن نہیں۔ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملتوی شدہ ایچ بی ایل پی ایس ایل چھ کو مکمل کیا جائے گا۔ احسان مانی نے دورہ جنوبی افریقا،زمبابوے ملتوی کرکے لیگ اسی ماہ کرانے کی تجویزمسترد کردی اورکہاکہ جنوبی افریقا اور زمبابوے سیریز کی تیاری کرچکے ہیں اس مرحلے پر ٹور ملتوی نہیں کیاجاسکتا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل چھ کے بقیہ بیس میچز قومی ٹیم کی افریقا سے واپسی اور انگلینڈ روانگی کے درمیان مئی جون میں کرائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے