لاہور(نمائندہ خصوصی)دورہ جنوبی افریقا کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کی پہلی کورونا ٹیسٹنگ شروع ہو گئی۔ اعلان کردہ قومی اسکواڈ کی پہلی کورونا ٹیسٹنگ اپنے اپنے شہروں میں ہو ئی اور پہلے مرحلے میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کھلاڑیوں کے ساتھ آفیشلز کی ٹیسٹنگ بھی ہو ئی۔لاہور میں مقیم کھلاڑیوں اور آفیشلز کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوویڈ ٹیسٹ ہوا۔کپتان بابر اعظم ، محمد حفیظ ، امام الحق ،ہیڈ کوچ مصباح الحق ، بولنگ کوچ وقار یونس اور دیگر سپورٹ اسٹاف کے ٹیسٹ ہوگئے ، 18 مارچ کو تمام اسکواڈ کو لاہور رپورٹ کرنے پر دوسری ٹیسٹنگ کی جائے گی جبکہ قومی وائٹ بال اسکواڈ کی تیسری اور چوتھی ٹیسٹنگ 21اور 24مارچ کو لاہور میں ہو گی۔قومی وائٹ بال اسکواڈ 19 مارچ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا اور دورہ جنوبی افریقا کے لیے قومی اسکواڈ 26 مارچ کو روانہ ہو گا۔ دوسری جانب دورہ افریقا کیلئے تربیتی کیمپ کل جمعرات سے لاہور میں آغاز ہوگا ۔ تمام کھلاڑی اٹھارہ مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں اکٹھے ہوں گے۔ جمعرات کو دوپہر تین بجے ٹریننگ کیمپ کا آغاز ہوگا جس میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی شرکت کریں گے۔ قومی ٹیم چھبیس اور ستائیس مارچ کی درمیانی رات چارٹرڈ فلائٹ کے زریعے لاہور سے جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔

