English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دھنی بخش ونعمان یادگاری فٹبا ل،موسی لاشاری سیمی فائنل میں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ینگ پھول پتی فٹبال کلب کے زیراہتمام لیاری جنرل فٹبال اسٹیڈیم میں جاری آل کراچی دھنی بخش ونعمان یادگاری فٹبا ل ٹورنامنٹ میں سائوتھ کی معروف ٹیم موسی لاشاری نے انٹرنیشنل شاکر لاشاری کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت نیشنل شاہین ویسٹ کو باآسانی 3-0سے ٹھکانے لگاکر سیمی فائنل کا ٹکٹ کنفرم کرا لیا۔لیاری جنرل فٹبال اسٹیڈیم میں جاری آل کراچی دھنی بخش ونعمان یادگاری فٹبا ل ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں سائوتھ کی موسی لاشاری کا ٹاکر اویسٹ کی نیشنل شاہین سے ہوا۔ جس میں موسی لاشاری نے نیشنل شاہین کو3-0سے ہراکر فائنل فور میں جگہ پکی کرالی۔ وقفے میں مہمان خصوصی پی پی پی کے رہنما اور مندرہ جماعت کے نائب صدرحنیف مندرہ کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ان کے ساتھ لالہ اشرف بلوچ، مولابخش، لالہ انور،صالح محمد عرف صالو،محمدسلیم سماء، رفیق مندرہ ، عمران مندرہ ،عمران سومرو سمیت دیگر فٹبالرز اور اسپورٹس لورز موجودتھے۔ کھیل کے52 ویں منٹ میں شاکر لاشاری نے شاندار کک سے گیند کو جال میں ڈال کر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے موسی لاشاری کو3-0 سے سرخرو کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے