ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا کیسز میں اضافے پر قومی باکسنگ چمپئن شپ ملتوی

لاہور(نمائندہ خصوصی) کورونا کیسز میں اضافے کے باعث قومی باکسنگ چمپئن شپ ملتوی کردی گئی۔سیکرٹری باکسنگ فیڈریشن ناصر ٹنگ کے مطابق مردوں اور خواتین کی یہ چمپئن شپ اپریل کے پہلے ہفتے میں لاہور میں کھیلی جانی تھی، ایونٹ نہ کرانے کا فیصلہ پنجاب حکومت کی نئی کوویڈ پابندیوں پرکیاگیاہے۔سیکرٹری فیڈریشن کے مطابق کوویڈ صورتحال میں بہتری کے بعد چیمپئن شپ کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔ ایونٹ ملتوی کرنے کے حوالے سے تمام باکسرز اور فیڈریشن سے الحاق رکھنے والے یونٹس کو آگاہ کردیاگیاہے۔واضح رہے کہ یہ دوسری نیشنل چمپئن شپ ہے جو کوویڈ کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے، اس سے پہلے نیشنل کراٹے چیمپئن شپ بھی ملتوی کی گئی ہے جو اپریل میں شیڈول تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں