English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی کی ضمانت کا فیصلہ کالعدم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سراج درانی کو ضمانت دینے کا سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ ے مطابق سپریم کورٹ میں اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی کی ضمانت منسوخی کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ سراج درانی کے اثاثے آمدن سے بہت زیادہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے ہدایت کی کہ سندھ ہائی کورٹ سراج درانی کی درخواست ضمانت پر دو ماہ میں ازسرنو فیصلہ کرے، ہائی کورٹ حقائق اور شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے، نیب مقدمات پر سماعت ہائی کورٹ کے سینئر ججز پر مشتمل بنچ کریں۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیے کہ ضمانت دینے کیلئے کوئی بنیاد تو ہونی چاہیے، سندھ ہائی کورٹ نے فیصلے میں صرف کتابی گفتگو کی ہے۔

آغا سراج درانی اور سندھ اسمبلی کے سیکرٹری غلام محمد کے خلاف غیر قانونی تقرریوں اور آمدن سے زائد اثاثوں کا نیب کیس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے