English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی : ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی میں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کا نفاذ17 مارچ سے 31 مارچ تک ہوگا،لاک ڈاؤن نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ کی 9 یوسیز میں لگایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن کے تحت اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی نشاندہی پر کیا گیا ہے،متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والوں کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، علاقے میں تمام کاروباری اور صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی، متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد گھروں میں قرنطینہ رہیں گے، اس دوران حکومت مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے اقدامات بھی کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے