English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ سندھ اسٹارز اگلے مرحلے میں داخل

القمر

کراچی(اے پی پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور نیو سنگم کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا ،پی سی بی گرائونڈ سکھر پر سندھ اسٹار کرکٹ کلب سکھر نے شاہ جی اکیڈمی شکار پور کو 75 رنز سے شکست دیدی سندھ اسٹار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز بنائے ۔جواب میں شاہ جی اکیڈمی 32.4 اوورز میں 175 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ لانڈھی جیمخانہ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں برائٹ جمخانہ نے فضل حسین کرکٹ کلب کو 33 رنز سے شکست دیدی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں تمام وکٹوں پر 271 رنز بنائے۔جواب میں فضل حسین کرکٹ کلب نے مقررہ 45 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز بنا سکی۔ پاک اسٹار گرائونڈ پر ماڈرن جمخانہ نے پاک اسٹوڈنٹس کرکٹ کلب کو 75 رنز سے شکست دیدی ماڈرن جمخانہ کی پوری ٹیم 39.4 اوورز میں224 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔جواب میں پاک اسٹوڈنٹس 34.1 اوورز میں 159 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ٹی ایم سی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں ملیر اسپورٹس نے جوہر آباد کرکٹ کلب کو باآسانی 76 رنز سے شکست دیدی ملیر اسپورٹس کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 36.1 اوورز میں 186 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔جواب میں جوہر آباد کرکٹ کلب 26.3 اوورز میں 110 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے