لاہور(سید وزیر علی قادری)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلوچستان اور سندھ کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سینئر اور انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ 20 مارچ سے شروع ہونے والے ان ٹرائلز کی نگرانی دونوں کرکٹ ایسوسی ایشنز کے کوچز اور جونیئر کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے اراکین کریں گے۔ ٹرائلز کے خواہشمند کرکٹرز کے لیے صبح 8 بجے سفید کٹ زیب تن کرکے اپنے مقررہ مقام پر پہنچنا لازمی ہوگا۔ہر وینیو پر ٹرائلز صبح 9 سے شام 6 بجے تک جاری رہیں گے۔
