English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوا لی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے قوم سے اپیل کی ہے کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے، پہلے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔

دوسری جانب ملک میں کورونا کی تیسری لہر نے شدت اختیار کرلی ہے۔ گزشتہ روز ملک بھر سے کورونا کے 3 ہزار 495 کیس سامنے آئے ہیں اور 61 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، اس طرح ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 810 ہوگئی ہے جب کہ اس وبا سے لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 13 ہزار 717 ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے