English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف اور فضل الرحمان کا پی پی کے بغیر بھی تحریک جاری رکھنے پراتفاق

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور پی ڈی ایم اتحاد کا آئندہ لائحہ عمل پرمشاورت کی گئی.

ذرائع کے مطابق لانگ مارچ اوراستعفوں سے متعلق لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی گئی. دوران گفتگو اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کا انتظار کیا جائے گا۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں اتفاق ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی آتی ہے تو ٹھیک ورنہ 9جماعتیں لائحہ عمل دیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے لانگ مارچ اور استعفوں کے علاوہ جیل بھرو تحریک کے حوالے سے بھی مشاورت کی اور پیپلزپارٹی کا جواب ملنے کے بعد پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے پراتفاق کیا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے سی ای سی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ استعفوں سے متعلق مشاورت کے لیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس 4 اپریل کو ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے