English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپنی صبح کو ایک اچھے دن کے آغاز کے لیے کیسے بہتر بنایا جاسکتا ہے؟ شفقنا معاشرہ

القمر

کرونا وبا کی آمد کے بعد سے پوری دنیا کھلبلی کا شکار ہے۔ کام، تعلیم، تجارت اور حتٰی کہ سماجی سرگرمیاں بھی آن لائن شروع ہو گئی ہیں جس کا مطلب ہے کہ اب آپ زیادہ وقت گھر میں اپنے خاندان کے ساتھ گزاریں گے۔ تاہم یہ وقت ہے کہ ہم اپنے وقت کو بہترین انداز میں صرف کریں اور خودکو بوریت اور یکسانیت سے بچا ئیں۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ذیل میں بعض اقدامات دیے گئے ہیں جن سے ہم اپنی صبح کا آغاز کر کے ایک اچھے اور مثبت دن کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔

فجر کی نماز سے 15 سے 20 منٹ پہلے اٹھ جائیں اور تہجد ادا کر کے اللہ سے دعا کریں ۔ یہ عمل آپ کی زندگیوں کو بد لے دے گا۔ ان پر سکون اور پر سکوت لمحات میں آپ اور اللہ کے درمیان میں کوئی چیز حائل نہیں رہتی جیسا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا””الله تعالٰی رات کے آخری تہائی حصہ میں آسمان سے دنیا کی طرف نزول کر کے فرماتے ہیں  کہ کون ہے جو مجھ سے مانگے اور میں اسے عطا کروں؟ کوئی ہے جو مجھ سے بخشش اور مغفرت طلب کرے کہ میں اسے بخش دوں؟“

تہجد کا وقت اس لحاظ سے بہترین ہے کہ اس وقت ہم اپنے دل کو اپنے معبود کے سامنے کھول کر رکھ سکتے ہیں اور اس سے جو چاہیں طلب کر سکتے ہیں۔ اگر آپ نے تہجد ابھی شروع کی ہے تو آہستہ آہستہ اس عادت کو مستقل کر لیں ۔ اور اگر تہجد کے بعد بھی کچھ وقت بچ جاتا ہے تو اسے تلاوت میں صرف کریں ۔کیونکہ قرآن کریم میں ارشاد ہے” آفتاب کے ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک نماز پڑھا کرو اور صبح کی نماز بھی، بے شک صبح کی نماز میں مجمع ہوتا ہے۔

(17:78).

2۔ فجر کے بعد نہ سوئیں

گو کہ ہم میں بہت سارے لوگ صبح کی نماز ادا کر کے ایک مرتبہ پھر نیند کے مزے لوٹنے لگتے ہیں تاہم اس حوالے سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا یہ فرمان ہرگز نہیں بھولنا چاہیے ” اور اللہ نے صبح کے ابتدائی وقت کو میری امت کے لیے برکت والا بنا دیا ہے” ( احمد) ۔ پس اس وقت کی برکت سے ایسے کام جو آپ کو مشکل لگتے ہیں آپ باآسانی سرانجام دے سکتے ہیں یا کم از کم آپ ان کا اچھا آغاز کر سکتے ہیں۔ اس وقت کی برکت سے آپ دن کے وقت اپنے لیے فراغت کے کچھ لمحے بھی نکال سکتے ہیں ۔ صبح جلدی اٹھنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ رات کو جلدی سونے کی عادت اپنائیں۔ حتی کہ ارب پتی اور کامیاب لوگ بھی اپنی کامیابی کے پیچھے صبح سویرے اٹھنے کی عادت کو قرار دیتے ہیں۔

3. روزانہ کے کاموں کی لسٹ بنائیں

اگر ہم کسی چیز کو تحریر کر لیں تواس بات کا امکان بڑھ جاتا ہےکہ ہم اس کام کو سرانجام دیں گے۔ پس یہ ہمیں ان کاموں کے بارے میں یاد دلاتا ہے جو اس دن ہمیں مکمل کرنا ہوتے پیں۔ اکثر اوقات ہم ان چیزوں کا اپنے ذہن میں ایک نوٹ بنا لیتے ہیں لیکن ان کا ذہن سے محو ہونے کا خدشہ موجود رہتا ہے۔ اپنی ڈائری یا صفحے پر ایک لسٹ بنا لینے سے آپ کو اندازہ رہتا ہے کہ آپ نے اپنی توانائیاں کہاں صرف کرنی ہے اور دن میں کیا کیا کام مکمل کرنے ہیں۔ کام کی تکمیل کے بعد اس کام کو فہرست سے کراس کرنے کی خوشی بھی نا قابل بیان ہوتی ہے۔

4. ناشتے تک سکرین پر نظر نہ ڈالیں

صبح کا وقت بہت قیمتی ہوتاہے اور اسے فضول میں موبائل سکرین پر نظریں گھماتے ہوئے مت گزاریں ۔ ہاں فون پر ایک دو ضروری چیزیں جلدی سے دیکھی جا سکتی ہیں مگر ان پر وقت ضائع کرنے کی بجائے ہم جلدی سے اپنے دن کا آغاز کر سکتے ہیں۔ یہ اصول بنا لیں کہ جب تک آپ ناشتہ نہ کر لیں سوشل زندگی میں داخل نہ ہوں یا کم از کم اپنے کام کا آغاز نہ کر لیں۔ اس طرح آپ کم از کم اس چیز سے بچ جائیں گے جو صبح صبح آپ کو تناو کا شکار کر دے کیونکہ سوشل میڈیا پر بہت ساری چیزیں ذہنی دباو کا سبب بن جاتی ہیں۔ جب آپ فون کا استعمال کریں تو کوشش  کریں کہ مثبت چیزوں پر غور کریں اور مثبت چیزیں شئیر کریں۔

5.  ورزش کو معمول بنائیں

ہم بچپن سے ہی ورزش کے فوائد کے بارے میں سنتے آتے ہیں اور اب جب ہم اپنی صحت کا خیال خود رکھ سکتے ہیں تو ورزش ہمارے ایجنڈے میں اولین حیثیت رکھنی چاہیے مزید برآں بہت سارے لوگ آج کل گھر بیٹھ کر کام کررہے ہیں جس سے وہ کندھوں اور کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور پٹھوں خے کھنچاو کا شکار ہو جاتے ہیں۔ گھریلو مشقیں وبا کے ایام میں کافی مقبول ہوئی ہیں۔ آپ کو صرف اپنے لیے تھوڑا سا وقت نکالنا ہے۔

یوٹیوب پر ایسی ہزاروں قسم کی جسمانی مشقوں کے لیے رہنمائی مل سکتی ہے جن میں یوگا، پائیلیٹس، ایچ آئی آئی ٹی اور کارڈیو جیسی مشقیں شامل ہیں۔ اگر آپ تازہ ہوا لینا چاہتے ہیں تو آپ روزانہ تیس منٹ تک واک کر سکتے ہیں۔ مقصد صرف جسم کو حرکت دینا اور خون کی روانی کو جاری رکھنا ہے۔

6. متناسب ناشتے کا اہتمام کریں

بے بہا مصروف  کی وجہ سے ہم میں سے بہت سارے صبح کا ناشتہ چھوڑ دیتے ہیں۔ ریسرچ سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ صحت مند ناشتہ آپ کو سارا دن فعال رکھتا ہے اور آپ کو توانائی فراہم کرتا ہے۔ اس کی مزید وضاحت کی ضرورت نہیں ہے تاہم آپ بہت زیادہ ریشوں والی کاربوہائیڈریٹ والی متوازن غذا جیسا کہ جو اور ڈبل روٹی اور چربی پر مشتمل اشیا جیسا کہ ناشپاتی، دہی، فروٹ اور گری دار میوے استعمال کریں۔ اگر آپ کے پاس وقت کی قلت ہے، تو پالک، سیب یا جمع ہوئے کیلوں کو اکٹھا کر کے لذیذ غذا تیار کر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ ایک بھر پور توانائی سے اپنی صبح کا آغاز کر سکتے ہیں۔

7.خود کو دیدہ زیب رکھیں

گھر میں کام کی وجہ سے ہم میں سے اکثر افراد پاجاموں اور کاؤچ پر لیٹ کر کام کرتے ہیں۔ اگرچہ ان میں کچھ غلط نہیں ہے اور ہم آرام دہ کپڑے پہن کر اپنے دماغ کو بھی پرسکون رکھ سکتے ہیں تاہم اس طرح آپ سستی اور کاہلی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اچھے اور خوشنما کپڑے آپ کے موڈ کو خوشگوار بنا سکتے ہیں اور آپ روزمرہ کے کاموں کے لیے خود کوتیار پاتے ہو۔ آپ اپنے پسندیدہ پرفیوم کا استعمال کر کے خود مزید متحریک اور دیدہ زیب بھی بنا سکتے ہیں۔

جمعتہ المبارک، 19 مارچ 2021

شفقنا اردو

ur.shafaqna.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے