پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کا دورہ بہت اہم ہے۔ کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ تک پہنچنے کے لیے اہم پوائنٹس حاصل کریں۔
کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وائٹ بال فارمیٹ میں جنوبی افریقہ سے سیریز آسان نہیں ہوگی۔ بطور کپتان ہدف ہے کہ قومی ٹیم کو ٹاپ تھری پوزیشن میں لاؤں۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ باتیں بند کمروں میں ہو تو زیادہ اچھا ہوتا ہے۔ کھلاڑیوں کے انتخاب پر بحث ہوتی رہتی ہے۔
دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے قومی اسکواڈ
پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے 32 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان ٹیم اپنے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران پروٹیز ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور چار ٹی -20میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کے لیے الگ الگ ٹیموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ٹی -20 ٹیم میں شرجیل خان کی واپسی ہوئی ہے جبکہ کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے ارشد اقبال اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پی ایس ایل 6 میں ڈیبیو کرنے والے محمد وسیم جونیئر کو پہلی بار اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ٹی -20ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں اور شاداب خان (نائب کپتان) ہوں گے جبکہ ، دیگر کھلاڑیوں میں حیدر علی ، آصف علی ، محمد حفیظ، محمد رضوان اور سرفراز احمد (وکٹ کیپر ) دانش عزیز، فہیم اشرف ، محمد نواز ،محمد وسیم جونیئر ، ارشد اقبال ، حارث روف ، حسن علی ، محمد حسنین ، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہے۔
ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی بابراعظم کریں گے جبکہ شاداب خان ان کے نائب کپتان ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، فخر زمان ، حیدر علی ، امام الحق ، سعود شکیل، دانش عزیز، فہیم اشرف ، محمد نواز ، محمد وسیم جونیئر ، محمد رضوان ، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) ، حارث روف ، حسن علی ، محمد حسنین ، شاہین شاہ آفریدی ، عثمان قادر شامل ہیں۔ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بابراعظم کریں گے جبکہ نائب کپتان محمد رضوان ہوں گے۔
ٹیسٹ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی ، عمران بٹ اظہر علی، فواد عالم ، سلمان علی آغا ، سعود شکیل ، فہیم اشرف ، محمد نواز ، سرفراز احمد، حارث رئوف ، حسن علی ، شاہین آفریدی ، شاہنواز دھانی ، تابش خان، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود شامل ہیں۔
زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شاہنواز دھانی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر زاہد محمود کو پہلی بارا سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم اپنا دورہ جنوبی افریقہ کا آغاز 2 اپریل کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ سے کرے گی۔ پاکستان ٹیم اپنے دورہ جنوبی افریقا کے دوران پروٹیز ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور چار ٹی -20میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

