English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کھلاڑیوں کی سلیکشن کو ہمیشہ مسئلہ بنایا جاتا ہے: وسیم اکرم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی سلیکشن کو ہمیشہ مسئلہ بنا دیا جاتا ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ کھلاڑیوں کے انتخاب پر چیف سلیکٹر اور کپتان میں بحث ہونا اچھی بات ہے۔ میں کسی کے کام میں مداخلت نہیں کرتا۔

سابق کپتان نے کہا کہ میں بورڈ میں ہوں اور نہ پاکستان ٹیم میں۔ چیف سلیکٹر کو فون کر کے نہیں کہتا کہ کس کو لو،کس کو نہیں،میرے پاس اتنا وقت نہیں۔

شرجیل خان کے حوالے سے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ شرجیل خان کو اپنی فٹنس انٹرنیشنل معیار کے مطابق کرنا ہوگی۔ شرجیل خان نے مجھ سے وعدہ کیا ہے وہ اپنی فٹنس پر کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ خود دو ہفتے بائیو سیکور ببل میں رہا،مجبوری ہے، برداشت کرنا پڑے گا۔ شرجیل خان کافی وقت سے بائیو سیکیور ببل میں تھے۔ کھلاڑیوں کو بائیو سیکیور ببل میں مشکلات کا سامنا تھا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ جنوبی افریقہ کو دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے