English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دورہ جنوبی افریقا ،تمام کھلاڑیوں کا دوسرا ٹیسٹ منفی ،پریکٹس کا آغاز

لاہور: امام الحق، شرجیل خان تربیتی کیمپ میں بیٹنگ کے شعبے میں خامیوں پر قابوپاتے ہوئے، شاداب خان بولنگ کراتے ہوئے

لاہور(سید وزیرعلی قادری) جنوبی افریقا کے خلاف اعلان کردہ اسکواڈ کی دوسری کورونا ٹیسٹنگ بھی منفی آگئی،جسکے بعدپاکستانی اسکواڈ نے پریکٹس سیشن کا آغازکردیا۔تفصیلات کے مطابق دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کیلیے قومی ٹیم کے مختصر کیمپ کا آغاز ہو گیا۔قومی ٹیم نے نماز جمعہ کی ادائیگی سے کیمپ کا آغازکیا۔سرفراز احمد نے امامت کے فرائض نبھائے، نمازکے بعد فزیکل فٹنس کی مختلف مشقوں سے ٹریننگ شروع کی گئی۔ کھلاڑیوں کو میچ کا ماحول فراہم کرنے کے لیے ٹیم انتظامیہ نے کیمپ میں دو پریکٹس میچز بھی پلان کیے ہیں۔قومی اسکواڈ 26 مارچ کو خصوصی طیارے سے جوہانسبرگ روانہ ہوگا ۔ زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچزکے لیے دستے کی 12اپریل کوروانگی طے ہے۔دوسری جانب جنوبی افریقا کے خلاف اعلان کردہ اسکواڈ کی دوسری کورونا ٹیسٹنگ بھی منفی آگئی ہے، اسکوا ڈ کی دوسری کو رونا ٹیسٹنگ گزشتہ روز کی گئی۔پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا کہ تمام کھلاڑیوں کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے،ہفتہ،20 مارچ کوسہ پہر 4 بجے قومی اسکواڈ کے ٹریننگ سیشن کاآغازہوگا۔اتوار21 مارچ کوصبح ساڑھے11بجے قومی وائٹ بال اسکواڈ میں شامل ایک رکن کی ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریگا ۔اس روز قومی اسکواڈ کی ٹریننگ شیڈول نہیں ہے۔ پیر، 22مارچ کوصبح ساڑھے 9بجے پچاس اوورز پر مشتمل انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلا جائیگا۔منگل23 مارچ کوصبح 11بجے قومی وائٹ بال اسکواڈ میں شامل ایک رکن کی ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریگا ،اس روز قومی اسکواڈ کی ٹریننگ شیڈول نہیں ہے۔ بدھ 24 مارچ کوصبح 9 بجے پچاس اوورز پر مشتمل انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔جمعرات،25 مارچ کوقومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق جنوبی افریقا روانگی سے قبل ورچوئل پریس کانفرنس سیشن میں شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے