English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دورہ جنوبی افریقہ کے لیے کھلاڑی فارم میں ہیں: شاداب خان

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز بہت اہم ہے۔ اس کے لیے تمام کھلاڑی فارم میں ہیں۔

لاہور میں ویڈیو لنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کے 2 پریکٹس سیشن بھی ہوئے ہیں جس سے فائدہ ہوگا۔ ون ڈے کرکٹ کافی عرصے سے ہم نہیں کھیلے۔

شاداب خان نے کہا کہ ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا ہے۔ کرکٹ کے علاوہ ہماری کوئی بات نہیں ہوتی۔ ہم لوگ نیگیٹو باتیں نہیں سوچتے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ  میں ہر ٹیم برابر ہوتی ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری بھی کررہے ہیں۔

شاداب خان نے کہا کہ امید ہے کہ جیسے کیرئیر کا آغاز کیا ویسا پر فارم کروں۔ مکمل فٹ ہوچکا ہوں باولنگ میں ویسا ہی نظر آؤں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے