English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا کا پھیلائو قومی ٹیم کا دورہ جنوبی افریقا خطرے میں پڑگیا

لاہور: نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے دورہ سے قبل جاری فٹنس اور ٹریننگ کیمپ میں مصروف ہیں

کراچی (سید وزیر علی قادری)قومی ٹیم کا دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے خطرے میں پڑ گیا۔ وزیراعظم عمران خان بھی کورونا وائرل کا شکار ہوگئے اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمارے ہاں 50فیصد کورونا وائرس برطانوی قسم کا ہے ، اس کے علاوہ برازیل کا وائرس بھی خطرناک ہے اس لیے جنوبی افریقا اور برازیل سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگا رہے ہیں ، میڈیا بھی کورونا سے بچنے کے لیے احتیاط کے پیغام کو آگے بڑھائیں۔اسد عمر کی جانب سے جنوبی افریقا سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگانے کے فیصلے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے بھی خطرات سے دوچار ہوگیا ہے۔ پاکستان کا 35 رکنی دستہ جنوبی افریقا کے خلاف 3 ون ڈے اور4 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لئے 26 مارچ کو جوہانسبرگ روانہ ہونا ہے ۔ اس دور ہ کے بعد 18 اپریل کو زمبابوے کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور2 ٹیسٹ میچوں کے لئے بلاوایو کے لئے اڑان بھرنی شیڈول ہے، قومی ٹیم کی وطن واپسی 12 مئی کو ہوگی۔دریں اثنا قومی ٹیم نے دوسرے روز بھی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں پریکٹس اور فٹنس سیشن پر کوچز کے زیر نگرانی کمزوریوں کو دور کیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بور ڈ نے اس حوالے سے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا اور جب تک کوئی حکومتی پابندی کا پروانہ انہیں نہیں ملتا وہ اپنے تمام معاملات اسی طرح جاری رکھیں گے جس کا شیڈول اور روڑ پلان میڈیا کے زریعے شائقین کو پہنچ چکا ہے۔ مزید براں کوشش اور امید اور خواہش ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے جو تسلسل کرکٹ کا جاری ہے اس میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے ۔ اسی طرح پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز بھی جون میں کرانے کا جو اعلان کیا ہے وہ بھی ان شاء اللہ بہترین انداز میں اختتام پزیر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے