English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طلبا و طالبات آن لائن کلاسوں سے خوش نہیں ہیں : وفاقی وزیر تعلیم

لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہےکہ اسکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے اور وزارت تعلیم کی خواہش ہےکہ تعلیمی ادارےکھلے رہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کی صورتحال میں ہم نےکئی اقدامات کیے ہیں اور وزارت تعلیم کی خواہش ہےکہ تعلیمی ادارےکھلے رہیں کیونکہ تعلیمی اداروں میں تدریس اور آن لائن تعلیم میں فرق ہے، آن لائن تدریس میں وہ باتیں نہیں ہوتیں جوکلاس روم میں ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے، اس حوالے سے 24 مارچ کو دوبارہ میٹنگ ہے جس میں جائزہ لیں گے کہ تعلیمی ادارےکھولنے ہیں یانہیں۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت پریشر ڈالتاہے لیکن پھربھی تعلیمی ادارے بند نہیں کرتے، اس وقت کورونا کی وجہ سے حالات خراب ہیں اور این سی او سی کا خیال ہےکہ اسکولوں میں کورونا کا بہت خطرہ ہے، 5کروڑبچےتعلیم سے جڑے ہیں، پھرکوئی انفکیشن ہوگی توپھیلےگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی جہاں مسئلہ نہیں وہاں اسکول کھلےرکھیں، وزرائے تعلیم اور وزرائے صحت تعلیمی اداروں کے متعلق سفارشات دیں گے تو اس پر عمل کریں گے۔

واضح رہےکہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث کورونا کی کئی پابندیاں دوبارہ نافذ کی گئی ہیں جب کہ تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے کے لیے کل اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے