English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا : مزید 20 افراد جان کی بازی ہار گئے، 3600 سے زائد افراد وائرس کا شکار

اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث مزید 20 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 3600 سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 669 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ وائرس کے باعث مزید 20 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار 863ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44ہزار 498ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 70 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 5 لاکھ 83ہزار 538ہے جب کہ کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 30ہزار 471ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے