ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت سندھ نے صوبے میں تمام درگاہیں اور مزارات دوبارہ کھول دیے

کراچی: حکومت سندھ نے صوبے بھر میں کورونا وبا کے باعث بند کی گئی درگاہیں اور مزارات دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اوقاف سہیل انور سیال نے کہا کہ زائرین کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے وضع کردہ تدابیر (ایس او پیز) پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ماسک لازمی پہنیں اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کا تحفظ کریں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف حکومت سندھ نے صوبے میں تمام مزارات کو دوبارہ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے درگاہوں اور مزارات پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں