ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

براڈشیٹ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی

اسلام آباد: براڈشیٹ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قانونی ٹیم نے انہیں براڈ شیٹ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جس پر وزیراعظم نے یہ رپورٹ کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی اور کابینہ جائزہ لے کر رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے گی۔

واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں بننے والے انکوائری کمیشن نے براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق براڈشیٹ انکوائری کمیشن کی 100 صفحات پر مشتمل رپورٹ تیار کر لی گئی ہے، انکوائری رپورٹ رواں ہفتے کسی بھی دن وفاقی حکومت کو بھجوا دی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ 100 صفحات کی رپورٹ کے ساتھ مخلتف شخصیات کے بیانات اور دستاویزات کو الگ رکھا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں