پاک فوج نے نیپال میں انٹرنیشنل ایڈوینچر مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیپال میں 18 سے 21 مارچ تک یہ مقابلے ہوئے جس میں پاک فوج نے سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے مقابلوں میں پہلی بار حصہ لیا، ایونٹ میں دوڑ ، سائیکلنگ اورکشتی رانی کےمقابلے شامل تھے، مقابلوں کا مقصد شرکاء کے جسمانی و ذہنی مستعدی کا معیار جانچنا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیموں نے شرکت کی جس میں پاک فوج نے انٹرنیشنل کیٹیگری میں طلائی کا تمغہ حاصل کیا۔
منبع: جیو نیوز
