English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کو بعد ازمرگ ستارہ امتیاز ایوارڈ سے نواز دیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور جادوگر لیگ اسپنر عبدالقادر کو بعد ازمرگ ستارہ امیتاز ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ گورنرہائوس لاہور میں منعقدہ تقریب میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کو بعد ازمرگ ستارہ امیتاز ایوارڈ سے نواز دیا گیا، سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کی اہلیہ نے گورنر چوہدری محمد سرور سے ایوارڈ وصول کیا۔ عبدالقادر 63 سال کی عمر میں 6 ستمبر 2019 کو لاہور میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے تھے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں گزشتہ سال صدرمملکت عارف علوی کی جانب سے ان کو ستارہ امتیازدینے کا اعلان کیا گیا تھا۔عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ میچوں میں 236 اور 104 ایک روزہ میچوں میں 132 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرکے پاکستان کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا، آسٹریلوی لیگ اسپنرشین وارن نے ان سے لیگ اسپن آرٹ کے گر سیکھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے