حیدر آباد (جسارت نیوز) ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس لیاقت یونی ورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جام شورو نے ہائیر ایجو کیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے آل پاکستان بوائز انٹرورسٹی فٹ بال چیمپیئن شپ کا اہتمام کیا چیمپیئن شپ میں لمس کے علاوہ مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جام شورو،آئی بی اے سکھر ،سندھ یونیورسٹی ،صوفی یونیورسٹی بھٹ شاہ کی ٹیمیں شریک ہو ئیں اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے لمس کے وائس چانسلر ڈاکٹر بیکھارام نے کہا کہ تدریس و تحقیق کے ساتھ ساتھ جسمانی ورزش اور کھیل بھی انسانی صحت کے لیے ناگزیر ہیں انہوں نے کہاکہ اس ٹورنامنٹ میں اہم ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر غلام مرتضی دایو اور لمس کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے وائس چانسلر سے ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف بھی کرایا گیا ۔

