English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ویمن فٹبال چیمپئن شپ کا جاری رہنا سمجھ سے بالا تر ہے

القمر

کراچی (سید وزیر اعلی قادری)پاکستان میں عالمی وبا کووڈ 19 کی تیسری لہر نے جہاں عوام کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے وہیں کراچی میں ویمن فٹبال چیمپئن شپ کے میچز جاری رہنے پر کھلاڑیوں کے والدین اور آرگنائزرز تشویش میں مبتلا ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک طرف کچھ ٹیموں کی کھلاڑیوں کے کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور منتظمین نے پھر بھی ٹورنامنٹ جاری رکھا ہوا ہے جو ہماری بچیوں کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے، یہ ہی نہیں دوران میچ ایک کھلاڑی زخمی ہوکر بے ہوش ہو گئی جس کے لیئے کوئی فیمیل ڈاکٹر موجود نہیں تھی۔ 15 منٹ تک گرائونڈ سے باہر نہیں لیجایا جاسکا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا جاری رہنا سمجھ سے بالا تر ہے ۔سوال یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا میگا ایونٹ برانڈ پی ایس ایل جس میں کھلاڑیوں کو تمام سہولیات میسر تھیں، انہیں ببل میں رکھا گیا تھااس کے باوجود ان میں سے بیہشتر کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں جس کے بعد ٹورنامنٹ ہی ملتوی کر دیا گیا۔ ان لڑکیوں کو تو وہ سہولیات آور وہ احتیاطی تدابیر بھی دستیاب نہیں ۔ والدین کا مزید کہنا تھا کہ اگر فٹبال نارملائزیشن کمیٹی اس ٹورنامنٹ کو نہیں ملتوی کرتی تو حکومت نوٹس لیتے ہوئے مداخلت کرکے رکوائے۔ آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ فیفا کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کا کام انتخابات کرانا ہے جس پر کام ہی نہیں ہورہا۔ مردوں کے فٹبال ٹورنامنٹس رکے ہویے ہیں آور شعائر اسلام کے برخلاف لڑکیوں کو نیکر پہنا کے کھلانے کا مقصد آقائوں کو کو خوش کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے