کراچی(اسٹاف رپورٹر) یوناٹیڈ اسپورٹس نے سعد سخاوت اور صدیق کی تبا ہ کن بو لنگ 4-4 وکٹو ں کی بد ولت ہوم ٹیم بقا ئی ڈولفنزکو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فرینڈز شپ کرکٹ سیریز میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ بقائی کرکٹ گرائونڈ پر میزبان ٹیم بقائی ڈولفنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹسمینوں کو آزمایا مگر ان کا یہ فیصلہ سودمبد ثابت نہ ہوسکا جب میزبان ٹیم یونایٹڈ اسپورٹس کے بولروں سعد سخاوت اور صدیق کی جارحانہ اور میچ وننگ بولنگ کے آگے 39 اورز میں صرف 184 رنز اسکور بورڈ پر سجا سکی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے اسپنر سعد سخاوت نے جادو بولنگ کے ذر یعے 21 رنز کے بدلے 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جبکہ میڈیم پیسر سعد سخاوت نے طوفا نی اسپیل میں31 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو شکار کیا۔ جوابی بیٹنگ میں فاتح یونائٹیڈ اسپورٹس نے 31 اورز میں 5 وکٹیں کھوکر 185 رنز کا ہدف حاصل کرکے مسلسل دورسری کامیابی اپنے کھاتے میں درج کرالی۔
