English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی اور دہشتگردی کے الزام سے متعلق اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ اور جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی اور دہشتگردی کے الزام سے متعلق حکیم عادل شیخ کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی 2 کیسز میں ضمانت منظور کرتے ہوئے دو، دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ حلیم عادل شیخ پر پولیس پر حملہ اور دہشتگردی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تجاوزات آپریشن کے دوران ہنگامہ آرائی کیس میں پہلے ضمانت منظور ہوچکی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے