ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اعجاز فاروقی کرکٹ، اکبر حسین اورطیب علی کی سنچریاں

کراچی (اے پی پی) آل سندھ پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا، حیدرآباد سینٹر میں بھی میچوں کا آغاز ہوگیا،اکبر حسین اور طیب علی نے سنچریاں بنائیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور نیو سنگم کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ 2021 میں مذید تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں خالد کرکٹ کلب جامشورو نے اسٹوڈنٹ کرکٹ کلب حیدر آباد کو 214 رنز سے شکست دیدی۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر حیدرآبادفواد غفار سومرو نے گیند کو ہٹ لگا کر میچوں کا افتتاح کیا۔ کراچی کے ناظم آباد جمخانہ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں التاج کرکٹ کلب نے طوبی اسپورٹس کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ لانڈھی جمخانہ گرائونڈ پر شاہین جمخانہ نے لانڈھی جمخانہ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔ لانڈھی جمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 34.2 اوورز میں تمام وکٹوں پر 130 رنز بنائے۔ ارشد خان 26 رنز بنائے۔ ضرار شاہ نے پانچ جبکہ غلام مصطفی نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں شاہین جیمخانہ29.2اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کرلیا۔ ذراق خان نے 34 ناٹ آئوٹ اور ضرار شاہ نے 23 رنز اسکور کیے۔ نوید شاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ امپائرنگ کے فرائض نذیر بٹ اور بشیر عباسی نے سرانجام دیے جبکہ صغیر احمد آفیشل اسکورر تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں