کراچی(اے پی پی) چھٹے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میںمزید دومیچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ آرایم جی ماروکس نے سی آئی بی جی واریرز کو 54 رنز سے اور آپریشن واریرز نے ویسٹ ریجن کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ انٹرنیشنل کرکٹر سعید آزاد نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ معاذبن اوصاف اور محمد احسان خان کودیا۔نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے پہلے میچ میںآرایم جی نے سی آئی بی جی کوباآسانی 54 رنزسے شکست دے دی۔ آرایم جی ماورکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوررز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز اسکور کیا۔معاذبن اصاف نے47 گیندوں پر 66، ابراراحمد نے 25 گیندو ں پر 27 اور عبدالقوی نے 22 گیندوں پر 23 رنز بنائے جبکہ رضا نجفی نے 36 رنز دیکر 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں سی آئی بی جی 119 رنز بناکرآئوٹ ہوگئی۔عمرمفتی نے 42 گیندوں پر 5 5 رنز بنائے۔ معاذبن اوصاف نے3 2رنز اور خالدعلی خان نے 26 رنز دیکر باالترتیب 3-3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ سید شعیب الرحمن نے ایک وکٹ حاصل کی۔دوسرے میچ میں آپریشن واریرزنے ویسٹ ریجن کو 8وکٹو ں سے شکست دی۔ ویسٹ ریجن ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 120 رنز بناکر آئوٹ گئی۔جواب میں آپریشن واریرز نے 10 اوورز قبل ہی مطلوبہ ہدف پوراکرلیا۔

