English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہرارے ٹیسٹ: فواد عالم کی سنچری کی بدولت پاکستان کو 198 رنز کی برتری

القمر

قومی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فواد عالم کی سنچری کی بدولت 198 رنز کی برتری حاصل کر کے میچ پر گرفت مضبوط کر لی ہے۔

ہرارے میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے روز جب پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو دونوں اوپنرز وکٹ پر موجود تھے اور ٹیم کا اسکور 103 رنز تھا

عابد علی 56 رنز اور عمران بٹ 43 رنز پر کھیل رہے تھے لیکن دوسرے روز سنچری شراکت کو زیادہ طول نہ دے پائے اور 115 کے اسکور پر عابد علی کی 60 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

دوسری وکٹ پر تجربہ کار اظہر علی نے عمران بٹ کے ساتھ 61 رنز کی شراکت بنائی اور 36 رنز بنا کر تریپانو کی گیند پر آؤٹ ہوئے،

کپتان بابراعظم کھاتہ کھولنے میں ناکام ہوئے اور 182 کے اسکور پر صفر پر آؤٹ ہوئے تاہم عمران بٹ نے اپنی بیٹنگ جاری رکھی۔

عمران بٹ نے 236 گیندوں کا سامنا کیا لیکن وہ اپنی سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے اور 7 چوکوں کی مدد سے 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 226 رنز پر گری تاہم اس وقت قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں برتری حاصل ہوگئی تھی۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 261 رنز بنا کر 85 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

فوادعالم نے زمبابوے کے خلاف اپنی نصف سنچری مکمل کی اور50 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ محمد رضوان 13 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 176 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 4،4 وکٹیں حاصل کی تھیں، جس کے بعد بلے بازوں نے سنچری شراکت قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرلی تھی۔

منبع: ڈان نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے