English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ حکومت کا نجی اسپتالوں میں عوام کومفت کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

کراچی: حکومت سندھ نے نجی اسپتالوں میں عوام کی مفت کورونا ویکسی نیشن کرنے کا فیصلہ کرلیا، احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے اسپتال کا آپریشنل لائسنس منسوخ کردیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر این سی او سی نے نجی اسپتالوں میں عوام کی مفت کورونا ویکسی نیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اب سرکاری اسپتالوں کے ساتھ ساتھ تمام نجی اسپتالوں میں بھی کورونا کی ویکسین مفت لگائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ نے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کے سی ای او کو بھی ہدایات دے دی ہیں کہ تمام نجی اسپتالوں میں عوام کی مفت کورونا ویکسی نیشن کی جائے، محکمہ صحت سندھ نجی اسپتالوں کو مفت ویکسی نیشن فراہم کرنے کا پابند ہوگا، نجی اسپتالوں میں احکامات پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، احکامات پر عمل نہ کرنے پر اسپتال کا آپریشنل لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔

ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے محکمہ صحت سندھ کی جانب سے نجی اسپتالوں کو مفت کورونا ویکسی نیشن کے لیے پابند کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ حکومتی احکامات پر من و عن عمل بھی کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے