ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب حکومت کا 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کا فیصلہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران صوبے میں نقل وحرکت محدود کرنے کیلئے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقامات، بند رہیں گے۔ شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کیے جائیں گے، ان چیک پوائنٹس پر پولیس، رینجرز اور فوج تعینات کی جائے گی۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھاکہ کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کہ کہ کورونا پر قابو پانے کیلئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں اور عید سادگی سے منائیں، احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب نے ہدایت کی کہ عید کی چھٹیوں کے دوران پارکس، سیاحتی مقامات کو مکمل بند رکھا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں