English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کی زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 147 رنز سے شکست

القمر

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان زمبابوے کو اننگز اور 147 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی۔

ہرارے میں کھیلے گئے میچ کے تیسرے روز پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بیٹنگ کے بعد زبردست باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں 132 رنز پر آؤٹ کرکے فالوآن کیا جبکہ دوسری اننگز میں 220 رنز پر 9 وکٹیں حاصل کرلی تھیں۔

میچ کے چوتھے روز زمبابوے نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اسے پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 158 رنز درکار تھے۔

تاہم اس کی آخری جوڑی مجموعی اسکور میں صرف 11 رنز کا اضافہ کر سکی اور پوری ٹیم دوسری اننگز میں 231 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

یوں پاکستان نے یہ میچ اننگز اور 147 رنز جبکہ سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔

دوسری اننگز میں نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن ناکام بنائی اور 5، 5 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 8 وکٹوں پر 510 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی تھی، جس میں عابد علی کی شاندار ڈبل سنچری شامل تھی۔

بہترین بلے بازی پر عابد علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ شاندار باؤلنگ پر حسن علی پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔

منبع: ڈان نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے