English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میڈیا انڈسٹری کی شخصیات نے عیدکا تہوار کیسے منایا

پاکستان میڈیا انڈسٹری کے مشہور اداکاروں نے عید
اپنے اہل خانہ اور قریبی دوست شامل کیے اس عید کی
یہ وہ تصاویر ہیں جو اس عید پہ اداکاروں نے اپنے
سوشل میڈیا فینز کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ
پہ لگائی ہیں۔

عائزہ خان اور تیمور دانش اور اپنے بچوں کے ساتھ عید منائی۔

سارہ خان نے اپنے شوہر فلک شبیر کے ساتھ اپنی شادی کے بعد یہ پہلی عید بہت ہی خوبصورت انداز میں بنائ۔

اقرا عزیز اور یاسر نواز نے بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ اقرا عزیز کا خیال رکھتے ہوئے تصاویر بنائ کیونکہ اس عید کی خوشی کے ساتھ وہ جلد والدین بنے پر بھی بہت خوش ہیں۔

حنا الطاف اور آغا علی نے اپنی پہلی عید لاہور اپنی فیملی کے ساتھ منائی اور یہ لوگ عید کی خوشی اپنے گھر والوں کے ساتھ منا کر واپس کراچی روانہ ہوگئے۔

صبا قمر بھی اس عید پہ بہت ہی خوبصورت لگ رہیں ہیں اور صبا قمر نے کہا ہے کہ اس عید پہ بھی کوئی گلے نہیں ملے گا اور انھوں نے درخواست کی کہ وہ عید کی خوشی کے ساتھ اپنے فلسطینی بھائ اور بہنوں کو دعاوں میں یاد رکھیں جن کے گھر ابھی اپنوں سے خالی ہوئے ہیں۔

صبور علی اور علی انصاری کی منگنی ابھی حال ہی میں ہوئ ہے لیکن صبور علی نے یہ عید اپنی ہونے والی سسرال میں ہی منائی۔

جاوید شیخ نے اپنی پوری فیملی کے ساتھ ایک ہی رنگ کے لباس پہن کر عید منائی اور تصویر بھی ایسی بنائ کہ جیسے ہم ساتھ ساتھ ہیں۔بہت سی شخصیات کا کہنا ہے کہ ہم تو سحری کرنے کہ چکر میں کہ جلدی اٹھنا ہے اس لیے شو گئے تھے یہ تو بعد میں پتہ چلا کہ آج عید ہے۔اور کچھ تو بس ایک دم ٹی وی پہ چاند ہو جانے کی نیوز دیکھ کر تیاری مکمل کرنے میں لگ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے