English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رافیل نڈال روم ماسٹرز ٹینس ٹائٹل جیت گئے

القمر

اسپین کے کلے کورٹ کنگ رافیل نڈال نے روم ماسٹرزٹینس ٹائٹل حاصل کرلیا۔ فائنل میں روایتی حریف عالمی نمبر ون نوواک جوکووچ کو سخت مقابلے کے بعد شکست دیدی۔ اسپینش اسٹار نے کیریئرکا چھتیس واں ماسٹرزٹائٹل جیت کر جوکووچ کا ریکارڈ برابر کردیا جبکہ اٹھاسی ٹرافیزکے ساتھ وہ آل ٹائم چوتھے نمبرپرآگئے۔

روم ماسٹرزٹائٹل اسپین کے کلے کورٹ کنگ رافیل نڈال کے نام رہا۔ فائنل میں نڈال نے روایتی حریف سربیا کے نوواک جوکووچ کو تین سیٹ کے سخت مقابلے میں شکست دے دی۔ اسپینش اسٹار نے پہلا سیٹ سخت مقابلے کے بعد سات پانچ کے اسکور سے جیتا لیکن دوسرا سیٹ ایک چھ کے یک طرفہ مقابلے میں جوکووچ کے نام رہا۔ تیسرے سیٹ میں نڈال نے شاندارکم بیک کرتے ہوئے چھ تین سے جیت کرٹرافی کے حقدار بن گئے۔

رافیل نڈال نے دسواں روم ماسٹرز جیت کر جوکووچ کے چھتیس ماسٹرز ٹائٹل کا ریکارڈ برابرکردیا۔ کلے کورٹ ٹورنامنٹ کے نو میچز میں نڈال کو چھ تین سے برتری حاصل ہے جبکہ باہمی ستاون میچز میں جوکووچ کو اٹھائیس انتیس سے معمولی لیڈ حاصل ہے۔ رافیل نڈال کیریئر کا اٹھاسی واں ٹائٹل حاصل کرکے آل ٹائم فہرست میں چوتھے نمبر پرآگئے۔

منبع: اب تک نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے