English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک فوج نے کورونا ویکسین کی بیس لاکھ ڈوز کا آرڈر دے دیا

اسلام آباد: پاک فوج نے کورونا ویکسین کی 20 لاکھ ڈوز کا آرڈر دے دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا سے مقابلہ کے لیے پاک فوج کے اقدامات جاری ہیں۔ پاک فوج کی کووڈ ویکسین اسپوٹنک sputnikv کی بڑی ڈیل فائنل ہوگئی۔ پاک فوج نے بیس لاکھ ڈوز کا آرڈر دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلی کھیپ ابوظہبی ایئرپورٹ پر موجود ہے جس میں شامل دو لاکھ ڈوز پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں۔ پاک فضائیہ کا طیارہ ابوظہبی ائرپورٹ سے لے کر یہ ڈوز لے کر وطن روانہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وبا کے باعث مزید 135 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے نتیجے میں اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 19 ہزار 752 ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے