English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، کراچی کے متعدد علاقوں میں بجلی غائب

کراچی: شہر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے، اور شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی ہے، سخت گرمی میں بجلی کی بندش سے شہری پریشان ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے کے باعث کراچی کے متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک حکام کے مطابق ہائیٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے 25 گرڈ اسٹیشن متاثر ہوئے ہیں، اور نیو کراچی،گلشن اقبال، لیاقت آباد، بفرزون، شادمان ٹاؤن، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، گلستان جوہر، منظور کالونی، پی ای سی ایچ ایس،گلستان جوہر، ملیر، ناظم آباد، کورنگی، کھارادر، صدر، برنس روڈ، شاہ لطیف ٹاؤن، ڈی ایچ اے فیز 2 اور اسیکم 33 میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ترجمان وزارت توانائی نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی این کے آئی بلدیہ 1 اور 2 ٹرانسمیشن لائن میں ٹرپنگ کی وجہ سے بجلی فراہمی متاثر ہوئی ہے، باقی ملک کا پورا سسٹم اس وقت بالکل نارمل ہے، این ٹی ڈی سی اور کراچی الیکٹریک کے اہلکار بجلی بحالی میں مصروف ہیں، ٹرپنگ کی وجوہات کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے