English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی آئی اے کی کراچی سےاسکردو کیلئے پروازوں شروع

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قومی ایئرلائن پی آئی اے نے سیاحت کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے نے کراچی سے اسکردو کی پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار پی آئی اے کی کراچی سے اسکردو کی پرواز لینڈ کر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایئربس 320 میں 178مسافر اور عملے 8 افراد شامل تھے۔ پرواز پی کے 6544 کو کیپٹن قاسم قادر اور کیپٹن مہدی نے آپریٹ کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق 7ہزار فٹ بلندی پر واقع اسکردو ایئرپورٹ کا شمار دنیا کے بلندترین ایئرپورٹس میں ہوتا ہے۔ سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے سیاحت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے