English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

30 سال اوراس سے زائد عمرافراد کیلئے واک ان ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ملک بھرمیں 30 سال اوراس سے زائد عمرافراد کیلئے واک ان ویکسی نیشن کل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏الحمد للہ کل تک 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، آپ بھی جلد رجسٹرڈ ہوجائیں اورویکسین لگوائیں تاکہ ہم بندشیں مزید کم کرسکیں، پاکستان کی ترقی کا سفر تیزترہواورآپ اپنی زندگی آزادی کے ساتھ کورونا کے خوف کے بغیر گزار سکیں۔

تفصیلات کے مطابق اسدعمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ این سی اوسی کے اجلاس میں 30 سال اور اس سے زائد عمر افراد کیلئے واک ان ویکسی نیشن کل سے شروع کرنے کا فیصلہ ہوا، اگرآپ 30 سال یا اس سے زیادہ عمرکے رجسٹرڈ ہیں تو کسی بھی ویکسی نیشن سینٹر میں جا کر ویکسین لگوالیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے