English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

‘وادی کی خاتون قیدیوں کو مشکلات کا سامنا’

untoo

انٹرنیشنل فورم فار جسٹس ہیومن رائٹس جموں و کشمیر (ای ایف جے ایچ آر جے کے) نے ہفتے کے روز ایک بار پھر ملک کے مختلف جیلوں میں زیر حراست کشمیری قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای ایف جے ایچ آر جے کے صدر محمد احسان اونٹو کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘عالمی وبا کورونا وائرس کے خدشات کے باوجود کشمیری سیاسی قیديوں کو رہا نہیں کیا جا رہا۔ یہ عالمی انسانی حقوق کی پامالی میں شامل ہے۔’

انہوں نے مزید کہا کہ ‘مرکز کے اس رویے کی وجہ سے سیاسی قیدیوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس وبا کے دور میں خاص طور پر خاتون قیدیوں کو زیادہ دقت ہو رہی ہے جو مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔

قیدیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ‘عدالتی کاروائی میں ہو رہی تاخیر کی وجہ سے قیدیوں کی زندگی برباد ہو رہی ہے۔ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی ہدایتوں کے باوجود ان کو رہا نہیں کیا گیا ہے۔ میں عالمی سطح پر انسانی حقوق پر کام کرنے والی تنظیموں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس ضمن میں اقدامات کریں’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے