English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےکپتان سرفراز احمد کلیئرنس نہ ملنے پر ابوظہبی روانہ نہ ہوسکے

القمر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےکپتان سرفراز احمد سمیت 10 کھلاڑی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث ابو ظبی روانہ نہ ہوسکے۔

فاسٹ بولر محمد حسنین سمیت کراچی سے 5 افراد ابوظبی روانہ ہوگئے جب کہ سرفراز احمد اورلاہورکےتمام 10افراد کو ابوظبی کےسفرکےلیےکلیئرنس نہ مل سکی۔

سرفراز احمد سمیت تمام افراد ائیرپورٹ سےدوبارہ ہوٹل پہنچ گئے ہیں اور  ابوظبی روانگی تک مزیدقرنطینہ میں رہیں گے۔

سرفراز احمد 7 روز سے ہوٹل میں قرنطینہ میں ہیں اور انہوں نے  پی سی بی انتظامیہ سے ناراضگی کا اظہار بھی کیا ہے۔

لاہور سے تمام افراد کو بذریعہ کمرشل فلائٹس آج صبح 4 بجے ابوظبی روانہ ہونا تھا تاہم وہ بھی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث واپس ہوٹل چلے گئے ہیں۔

خیال رہےکہ ابوظبی اسپورٹس کونسل نے پاکستان سے 16 افرادکی یو اےای روانگی کے لیے پی سی بی کو خصوصی اجازت دلوائی تھی۔

پی سی بی نے تمام افراد کی کلیئرنس کے لیے ابوظبی اسپورٹس کونسل سے رابطہ کرلیا ہے۔

منبع: جیو نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے