عسکری اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر حامد میر کے خلاف جیو نیوز نے بڑا یکیشن لے لیا.
جیو نیوز نے اینکر پرسن حامد میر کو نوکری سے نکال دیا.
اطلاعات کے مطابق جیو نیوز نے حامد کے ٹاک شو کیپیٹل ٹاک کو بھی بند کردیا ہے.
حامد میر اپنے متنازع طرز صحافت سے چینل کی ساکھ کو متاثر کر رہے تھے.
حامد میر نےا پنے حالیہ بیانات میں پاکستان کے عکسری اداروں اور آئی ایس آئی پر سنگین الزام عائد تھے.
حامد میر نے آئی ایس آیس پر براہ راست الزامات عائد کیے تھے وہ صحافیوں پر تشدد اور ان کے اغوا میں ملوث ہے.
اس سے قبل کئی بار حامد میر اداروں کے خلاف بیانات دے چکے ہیں.
اینکر حامد میر کی جگہ نیوز اینکر جنید “کیپٹل ٹاک” پروگرام کریں گے
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیو نیوز کی انتظامیہ حامد میر کی متنازع صحافت سے تنگ تھی.
حامد میر کی وجہ سے ادارے کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچ رہا تھا.
حامد میر اور چند دیگر نام نہاد بڑے اینکر خود کو کنگ میگر سمجھتے تھے.
اداروں کو بلیک میل کرنا، ان پر الزامات عائد کرنا اور اپنے پروگرامز میں بیٹھ کر حکومتیں گرانا ان کے لیے کھیل بن گیا تھا.
اس رویے سے تنگ آکر جیو نیوز نے حامد کو نوکری سے نکال کر پروگرام کیپیٹل ٹاک بند کردیا ہے
حامد میر گزشتہ 20 سال سے جیونیوز پر پروگرام کیپٹل ٹاک کر رہے تھے۔
اینکر کامران خان کو “وزارت” ملنے والی ہے؟
ابھی کچھ عرصہ پہلے گورمے بیکریز والوں کے نیوز یچنل جی این این جوائن کیا تھا
لیکن وہاں محض چند ماہ ہی کام کر سکے۔ جی این این پر بھی انہوں نے پروگرام شروع کیا
لیکن اچھے مہمان پروگرام میں شرکت نہیں کرتے تھھے اور نہ ہی ریٹنگ جیو کی طرح آتی ہے۔
کم ہوتی شہرت اور گرتی ہوئی ریٹنگ نے انہیں دوبارہ سے جیونیوز جوائن کرنے پر مجبور کیا۔
جیو نیوز پاکستان کا ایک بڑا نیوز چینل ہے جس کی آواز دور دور تک جاتی ہے اوراس میں زیادہ اثر ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ یہاں بیتھ کر اپنا ایجنڈا آگے بڑھانے اور پالیسی سازی پر اثرانداز ہونے کا زیادہ فائدہ پہنچتا ہے۔
وہ کہتے ہیں نا کہ اللہ تعالی عزت تو اسے سنبھال کر رکھنا چاہیے اور تکبر پروردگار کو پسند نہیں
جب آپ ٹی وی پر بیٹھ کر صحافت کے بجائے سیاست کریں گے اور
پھر خود کو ہیومن رائٹس کا رہنما گردانیں گے تو پھر برا وقت آتے زیادہ دیر نہیں لگا کرتی ہے۔
