English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین میں کرونا کے نئے کیسز میں اچانک اضافہ

چین کے جنوبی حصے میں کووڈ نائنٹین کے نئے کیسز میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث گوانگ جو شہر کے، دنیا کے ایک مصروف ترین ایئر پورٹ سے پیر کے روز کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

چین کی نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق 27 نئے متاثرہ افراد میں سے 18 گوانگ دونگ صوبے میں مقامی سطح پر متاثر ہوئے جبکہ سات کیسز باہر سے منتقل ہوئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اتوار کو رپورٹ کیے گئے کیسز میں سے 18 گوانگ جو شہر میں دریافت ہوئے جبکہ دو کیسز فوشان شہر سے رپورٹ ہوئے۔

پیر دوپہر سے پہلے تک گوانگ جو بیان انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے 519 پروازیں منسوخ کر دی گئ تھیں۔ فضائی ٹریفک کے متعلق ڈیٹا فراہم کرنے والی کمپنی ویری فلائٹ کے مطابق پیر کو گوانگ جو ایئر پورٹ سے منسوخ ہونے والی پروازیں کل پروازوں کا 37 فیصد ہیں۔

عالمی وبا کے دوران گزشتہ ایک سال میں گوانگ جو کا بین الااقوامی ایئر پورٹ دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ رہا جہاں سے چار کروڑ تیئیس لاکھ لوگوں نے سفر کیا۔



بھارتی شہر احمد آباد میں ایک خاتون کو کرونا سے بچاؤ کی ویکیسن لگائی جا رہی ہے۔ 28 مئی 2021

اتوار کے ایک سرکاری اعلان کے مطابق ایئر پورٹ، ٹرین اور شٹل بسوں کے ذریعہ شہر سے باہر سفر کرنے والے مسافروں کو تین دن پہلے کووڈ نائنٹین کے منفی ٹیسٹ آنے کا ثبوت دینا ہو گا۔ البتہ ٹرانزٹ مسافروں کے لئے اس ٹیسٹ کی شرط پوری کرنا ضروری نہیں۔

ہفتے کے اختتام پر حکام نے شہر کے لیوان حصے میں شہریوں پر باہر نکلنے پر پابندی عائد کر دی۔ تفریح کے مقامات اور مارکیٹوں کو بند کر دیا گیا تھا۔

شہر کے ادارہ صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر چین بن نے اتوار کو ایک پریس کانفرس میں انکشاف کیا کہ حالیہ دنوں میں جن لوگوں میں کووڈ نائنٹین کے مرض کی تشخیص ہوئی وہ افراد بھارت میں پائے جانے والی کرونا وائرس کی تیزی سے پھلنے والی قسم سے متاثرہوئے ہیں۔

اتوار تک کے اعداد و شمار کے مطابق چین میں اب تک اکانوے ہزار سے زیادہ لوگ کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ملک میں چار ہزار چھ سو چھتیس لوگ کووڈ نائنٹین سے موت کا شکار ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے