ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا سے صحت یاب

اسلام آباد: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرتعلیم شفقت محمود نے اپنے صحت یاب ہونے کی خبر ٹوئٹر پر دیتے ہوئے کہا اللہ کے فضل و کرم سے میں کورونا سے مکمل صحت یاب ہوگیا ہوں، میرے گزشتہ دونوں ٹیسٹ منفی آئے ہیں، آج سے دوبارہ کام پر واپس آرہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم نے مزید کہا کورونا سے جلد صحت یابی بلاشبہ ویکسین کے باعث ہی ممکن ہوئی، کورونا ویکسین واضح طور پر کام کرتی ہے اور اس خوفناک بیماری کے خلاف بہترین دفاع ہے۔

واضح رہے کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج ہو گی، وزیر تعلیم شفقت محمود اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں بورڈ امتحانات سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں تمام تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق بھی اہم فیصلہ ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں